Saturday, December 4, 2021  | 28 Rabiulakhir, 1443

سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ فی تولہ قیمت مزید 2 ہزار روپے  اور فی اونس 4 ڈالر بڑھ گئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں دو روز میں ساڑھے 4 ہزار روپے اور فی اونس میں 22 ڈالر اضافہ ہوا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے، فی تولہ نرخ 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1785 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے پر برقرار ہے، جس میں گزشتہ روز 30 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

جیولرز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کا بھی اثر پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے اضافہ ہوا تھا، جس سے رواں ہفتہ اب تک سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 200 روپے بڑھ چکی ہے، جبکہ اکتوبر کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube