Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنےسے متعلق فیصلہ آج ہوگا

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
FATF LATE NEWS PKG 25-06 Shahbaz

فائل فوٹو

جمعرات 21اکتوبر کی چند اہم خبریں۔

انسدادِ منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کا تین روزہ اجلاس 19 تا 21اکتوبر پیرس میں جاری رہے گا جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، سونا تقریباً 14 ماہ بعد دو ہزار 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار روپے فی تولہ کی سطح عبور کرگیا۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو گزشتہ سال اس عرصے کے دوران 8 کروڑ 65 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔ درآمدات میں اضافہ کرنٹ اکاونٹ خسارے کی وجہ بنا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی سی اے) نے نیپرا کو ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کر دی۔ نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پر 27 اکتوبر کو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی کے صارفین پر ایک ماہ کے لیے 20ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 20اکتوبر کو کاروباری دن کے اختتام پر 870 پوائنٹس یعنی 1.95 فیصد اضافے کے بعد 45 ہزار499 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوگیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین مذاکرات میں شامل ہونے کے لیے منگل کو نیویارک سے واشنگٹن واپس پہنچ گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube