Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

ڈالرکی قدرمیں اضافہ، پیتل اور تانبے کے برتنوں کی قیمتیں بڑھ گئیں

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

برتن بیچنے والے بھی دھاتوں کی قیمت بڑھنے سے پریشان ہیں

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پیتل سمیت تمام درآمدی دھاتوں کی قیمتیں 30 سے 40 فی صد تک بڑھ گئی ہیں۔

لاہور کےعلاقے رنگ محل میں پیتل، تانبے اور دیگر دھاتوں سے بنے برتنوں کی دکانیں موجود ہیں۔ خریداروں کے مطابق  قیمتیں دگنی ہونے کی وجہ  سے پیتل اور تانبے کے روایتی برتنوں کو خریدنا آسان نہیں رہا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ دھاتیں مہنگی ہوئی ہیں اور اس لیے برتن مہنگے ہوچکے ہیں۔دوسری طرف پیتل اور تانبے کے برتن بیچنے والے بھی دھاتوں کی قیمت بڑھنے سے پریشان ہیں۔ ان کے مطابق صرف دو ہفتے میں پیتل کی فی کلو قیمت میں 400 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔

پاکستان میں پیتل اور تانبے کے برتنوں کے علاوہ دھات کی بنی آرائشی مصنوعات کی بھی بڑی مانگ ہے۔ پیتل اور تانبے کی مصنوعات کے تاجر کہتے ہیں کہ ایک سال میں ان کا کاروبار 50 فی صد تک کم ہوچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube