Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

SAMAA | - Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 4 ڈالر کم ہوگئے۔

آل سند صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 700 روپے جبکہ دس گرام 1457 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 2 ہزار 623 روپے تک پہنچ گیا۔

جمعہ اور ہفتہ کو پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک ہزار روپے کم ہوگئے تھے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ڈالر کمی سے 1763 ڈالر پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کے نرخ 1430 روپے جبکہ دس گرام 1226 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔ پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube