Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

کراچی سمیت سندھ وبلوچستان میں 9روز کیلئے سی۔این۔جی بندش کااعلان

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Khi CNG Station

فوٹو: آن لائن

کراچی سمیت سندھ و بلوچستان میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا۔ سوئی سدرن گيس کمپنی نے اچانک مسلسل 9 دن گیس بندش کا اعلان کرديا، سی این جی اسٹیشنز کو مسلسل 228 گھنٹے گیس نہیں ملے گی۔

سردی آنے سے قبل ہی کراچی سمیت سندھ و بلوچستان میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اچانک مسلسل 9 دن گیس بندش کا اعلان  کردیا۔

ایس ایس جی سی کے مطابق کراچی سمیت سندھ و بلوچستان کو ہفتہ 16 اکتوبر صبح 8 بجے سے پیر 25 اکتوبر صبح 8 بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

مزید جانیے: سردیوں میں گیس کی ممکنہ قلت، ملکی صنعتوں پر اثرات کا خدشہ

سوئی سدرن گیس کے مطابق 12 ربیع الاول (عید میلاد النبی ﷺ) پر بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی اور عوام کو سی این جی نہیں ملے گی۔

سردی آنے سے پہلے گیس کی قلت پر ایس ایس جی سی کا روایتی مؤقف سامنے آیا ہے، جس میں حکام کا کہنا ہے کہ گیس اور پریشر میں کمی کے باعث گیس لوڈ مینجمنٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق اس عرصے میں نان ایکسپورٹ انڈسٹریز کیلئے بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube