Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

صراف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی سے ایک لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 600 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ ایک ہزار 423 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ 20 ڈالر کم ہوکر 1780 ڈالر فی اونس ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 2 ہزار 300 روپے اور فی تولہ 29 ڈالر کا غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube