Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

ڈالر کی قیمت 171 روپے ہوگئی

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
Dollar-online_1

فوٹو: آن لائن

معیشت سے متعلق چند اہم خبریں۔

ہفتے کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت10 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے تک جا پہنچی جو تارِیخ کی بلند ترین سطح ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو گیس صارفین کے ٹیرف میں اضافے کی سمری تیار کر لی جس کے مطابق موسم سرما کے دوران گیس کے ماہانہ بل میں 9ہزار128 روپے اضافے کا امکان ہے۔ سمری کے مطابق 200 کیوبک میٹر تک گیس کے استعمال پر 562 روپے، 300 کیوبک میٹر پر 2ہزار 256 ہزار روپے اور 400 کیوبک میٹر پر 5ہزار95 روپے اور اس سے زیادہ کیوبک میٹر تک گیس کے استعمال پر 9 ہزار 128 روپے اضافی بل آئے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے افغانستان سے سیب کے علاوہ دیگر پھلوں کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔ ایف بی آر 24ستمبر کو سرکلر جاری کیا جس میں سیلز ٹیکس آرڈینینس2021 میں تیسری ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت افغانستان سے درآمد ہونے والے سیب کے علاوہ تمام پھلوں پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ سرکلر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم سرحد چیمبر آف کامرس کی سفارش پر کی گئی۔

یونائیٹڈ آٹو موبائلز اور روڈ پرنس یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرینگی۔ ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسیمبلرز (اے پی ایم اے) کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ڈیلرز کو موٹر سائیکلیں فروخت نہیں کررہیں۔ کمیپنز اس وقت یہ چاہتی ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ ہو۔

عالمی مارکیٹ میں سونا2 ڈالر کی کمی سے 1751 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی  تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube