Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھنےکا امکان

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرینگی۔

ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسیمبلرز (اے پی ایم اے) کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ڈیلرز کو موٹر سائیکلیں فروخت نہیں کررہیں۔ کمیپنز اس وقت یہ چاہتی ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ ہو۔

کئی ڈیلروں نے موٹرسائیکلوں کی دستیابی کا پتہ لگانے کےلیے رابطہ کیا تاہم مارکیٹ میں موٹر سائیکلیں آسانی سے دستیاب نہیں، ڈیلرزکا کہنا ہے کہ اگلے ماہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

موٹرسائیکل اسیمبلرز کے چیئرپرسن نے صابر شیخ نے کہا کہ اسٹیل اور ڈالر 169روپے کے قریب جاپہنچا ہے اس کے باعث موٹرسائیکلوں کی قیتموں میں اضافہ ممکن ہے۔ یہ تمام عوامل کے باعث کمپنز تناؤ کا شکار ہیں جبکہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کےبعد خریداروں کو زیادہ پیداواری لاگت پہنچائی جاسکے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کا آٹو سیکٹر بشمول کار اور موٹرسائیکل دونوں حصوں کا انحصار درآمد شدہ پرزوں پر ہے۔ درآمد شدہ اشیاء ڈالر کے موجودہ ریٹ کےلیے انتہائی حساس ہیں۔

گزشتہ برس کرونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹیں کھلنے کے بعد موٹرسائیکلوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا، کمپنیاں زیادہ مانگ پوری کرنے میں ناکام ہورہی تھیں جس کی وجہ سے موٹرسائیکلیں کم اور خریدار زیادہ تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ موٹرسائیکل بنانے والی کمپنز کو مالی خسارے کا سامنا نہیں ہے کیونکہ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube