Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

ملتان:فئیرپرائس شاپس میں سبزیوں اور پھلوں کےمعیارسےشہری مایوس

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

ملتان کے فئیرپرائس شاپس میں سبزیوں اور پھلوں کے معیار نے شہریوں کو مایوس کیا ہے۔

ملتان میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سبزی منڈی میں سستی فیئر پرائس شاپس تو قائم کردی گئی ہیں مگر وہاں پر ملنے والی اشیاء شہریوں کو مطمئن نہ کرسکیں۔ سستی دکانوں پر دستیاب غیر معیاری پھلوں اور سبزیوں سے خریداروں کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پھل اور سبزی منڈی سے دو اور چار روپے کم ہیں لیکن  ان کا معیار ٹھیک نہیں ہے۔ملتان میں اس سے پہلے بھی 8 سہولت بازار قائم کیے گئے تھے جو اب کہیں نظر نہیں آتے۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ ان بازاروں میں معیار اور صفائی بہتر ہوگی۔

مہنگائی سے تنگ عوام نے حکومت سے سستے بازاروں کی بجائے مستقل بنیادوں پر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی اپیل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube