Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

پاکستان میں فی تولہ قیمت میں صرف 200روپے کمی

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

Gold-web (1)

معیشت سے متعلق چند اہم خبروں کا احوال۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 19ڈالر کی نمایاں کمی سے 1753 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 200روپے کی کمی کی گئی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے پورے سندھ میں 57 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کرديا۔

سیکریٹری آٹو ڈیویلپمنٹ کمیٹی وزارت صنعت و پیداوار انجینئر عاصم ایاز کا کہنا ہے کہ نئی آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورت پالیسی تیار کرلی گئی ہے جس کا اعلان اکتوبر کے شروع میں متوقع ہے۔

پاکستان میں ٹویوٹا کاروں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچر (بنانے کا عمل) کرنے والی انڈس موٹر کمپنی جو ہائبرڈ کاروں کو لانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ اس کے برعکس دنیا برقی گاڑیوں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ کمپنی نے ہائبرڈ کاروں کی تیاری شروع کرنے کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے 20 ارب  70 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی گاڑیوں کیلئے قرضوں کے اجراء پر پابندی لگادی۔ مرکزی بینک نے گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردیں۔ یہ فیصلہ افراط زر اور درآمدات کو کنٹرول کرنے کیلئے لیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube