Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

عالمی مارکیٹ میں سونا 19ڈالر کی نمایاں کمی سے 1753 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں صرف 200روپے کی کمی کی گئی۔

جیولرز کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آنے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ کے مطابق نہیں ہوسکی ہے، البتہ دبئی گولڈ مارکیٹ اور مقامی مارکیٹ کے مابین فرق 4 ہزار روپے تک پہنچ گیا تھا جو ایک ہزار روپے تک محدود ہوگیا ہے۔

کراچی صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم ہورہی ہے جبکہ سونے کے نرخوں میں کمی آرہی ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی آرہا ہے لیکن یہ اثر پاکستانی روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے کم ہوگیا ہے۔

حاجی ہارون چاند کے مطابق مہنگائی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں عام شہریوں کی جانب سے خریداری محدود ہے البتہ سرمایہ کار سرگرم ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ سے کمی آرہی ہے اور مجموعی طور پر اس دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 47 ڈالر کی کمی آچکی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 9 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13ہزار 300 روپے ہوگئے ہیں، جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا گرنا ہے

امریکی ڈالر ایک ماہ کے دوران 5 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں آئندہ دنوں میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube