Monday, October 18, 2021  | 11 Rabiulawal, 1443

کےسی آر انفراسٹرکچر منصوبے کیلئے 20.7ارب روپے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
KCR 2nd Phase Start KHI

فائل فوٹو

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفراسٹرکچر منصوبے کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں بتایا ہے کہ ایکنک نے کراچی سرکلر ریلوے کے انفراسٹرکچر منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد آئندہ ہفتے رکھیں گے۔

کے سی آر منصوبے کی تکمیل کے لیے 20 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی، اس منصوبے کے تحت 22 لیول کراسنگ ختم کرکے فلائی اوورز، انڈر پاس تعمیر کیے جائیں گے، ڈرگ روڈ سے کراچی سٹی اسٹیشن تک ٹریفک کے بہاو میں بہتری آئے گی۔

کے سی آر کے تحت 43 کلو میٹر طویل جدید ماس ٹرانزٹ سسٹم متعاوف کروایا جائے گا اور ماحول دوست الیکٹرک ٹرین چلائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube