Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

پرائز بانڈز کیش کروانےکی تاریخ میں دسمبر تک توسیع کاامکان

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
prize

فائل فوٹو

معیشت سے متعلق چند اہم خبروں کا احوال۔

حکومت کی جانب سے بند کیے گئے 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے سات ہزار کے پرائز بانڈز کی واپسی کی مہلت 30 ستمبر2021 کو ختم ہوجائے گی۔ بینکنگ کے شعبے سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ بند ہونے والے پرائز بانڈز کو کیش کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا امکان ہے اور پرائز بانڈز کیش کرنے والوں کو رواں سال کے آخر تک سہولت دی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ اس پروگرام کی رضامندی آئی ایم ایف نے بھی ظاہر کی ہے۔ پروگرام کا اجراء رواں ماہ کے آخر تک شروع کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں یہ پروگرام بلوچستان، خیبر پختوانخوا، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ڈالر 30 پیسے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 170.40 روپے پر پہنچ گیا۔ چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ منسوخ ہونے کے باعث دنیا میں پاکستان میں امن کے حوالے خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ پاکستان میں امن کی صورتحال خراب ہے، جس کے بعد سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے ڈر رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ کی قلت کی شکایات مل رہی ہیں، خاص طور پر نارتھ کراچی، نیو کراچی، کورنگی اور بلدیہ سمیت بعض علاقوں میں 8 بجے کے بعد دکانوں پر دودھ دستیاب نہیں ہوتا جبکہ کچھ دکانداروں نے خاموشی سے قیمت بھی بڑھادی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے درآمدی گاڑیوں کے لیے قرضوں کے اجراء پر پابندی لگا دی۔ مرکزی بینک نے گاڑیوں، پرسنل لون اور کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کیلئے شرائط بھی سخت کردیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube