Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

سونا مزید مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

Gold-web (1)

پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ سونے کے نرخ 250 روپے بڑھ گئے جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر فی اونس سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے اور 10 گرام 214 روپے بڑھ کر 97 ہزار 308 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ڈالر کی معمولی کمی کے بعد 1772 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube