Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

شرحِ سودمیں اضافےکےبعداسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago

اہم معاشی خبروں پر ایک نظر:۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس45 ہزار پوائنٹس سے بھی کم کی سطح  پر ٹریڈ کررہا ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ انڈیکس 45 ہزار 597 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا۔

وفاقی وزیر شوکت ترین  نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے پالیسی ریٹ بڑھ گیا ہے۔ حکومت بنیادی اشیاء کے ٹیکسز میں عوام کو ریلیف دے رہی ہے اور اربن فوڈ انفلیشن 15 سے کم ہوکر 10 فیصد پر آگئی ہے۔

کےالیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ وہ اگست 2021 کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں 0.97 روپے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9 فیصد تک پہنچ گئی اور توقع کی جا رہی ہے کہ مالی سال 2022 میں شرح نمو 4 فیصد تک پہنچ جائے گی، کیونکہ کرونا وبا کے دوسرے سال کاروباری سرگرمیاں آہستہ آہستہ دوبارہ بحال ہونا شروع ہوچکی ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے اضافے سے 170.10 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 1773 ڈالر کا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube