Friday, October 15, 2021  | 8 Rabiulawal, 1443

گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 8 تا10 روپے کمی

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2021 | Last Updated: 3 weeks ago
Cooking-oil-640x364

فائل فوٹو

معیشت سے متعلق آج کی خبروں کا احوال۔

پاکستان بناسپتی گھی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

اوپن مارکیٹ میں منگل کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 170 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں کار ساز کمپنیوں نے کئی گاڑیوں کی بکنگ بند کر دی۔ پاک سوزوکی نے کلٹس آٹو میٹک ویرینٹ اور آلٹو وی ایکس ایل جبکہ کیا لکی موٹرز نے پکانٹو کے آٹومیٹک ویرینٹ کی بکنگ روک دی جس کی وجہ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کو قرار دیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر سے استعفی طلب کرلیا جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفی دے دیا ہے۔ معاون خصوصی برائے توانائی کی کارکردگی سے وزیراعظم غیر مطمئن تھے۔ وزیر توانائی حماد اظہر بھی معاون خصوصی کی موجودگی سے ناخوش تھے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے پیر کے روز وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی اورتابش گوہر کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔ ایم ایس سی کمپنی کی ملکیت ڈینیسی نامی جہاز انجن فیل ہونے کے باعث چینل میں پھنس گیا تھا۔ پورٹ قاسم کی ٹگ بوٹس کے ذریعے بحری جہاز کو چینل سے باہر نکالا گیا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دیدی۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔ سی پی پی اے نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے جبکہ فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

ڈمپر اور ٹرک مالکان کی جانب سے 10ستمبر سے گاڑیاں کھڑی کرکے ہڑتال کی جارہی ہے، سہراب گوٹھ میں احتجاجی کیمپ بھی لگایا گیا ہے، جس میں ڈمپر اور ٹرک مالکان، ڈرائیورز اور کلینرز احتجاج کر رہے ہیں۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر مہنگا ہوکر 1765 ڈالر کا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube