Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان بناسپتی گھی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

سال رواں کے دوران عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت تین سو سے ساڑھے تین سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے وزیراعظم عمران خان کو خطوط ارسال کئے اور وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر صنعت خسرو بختیار سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد حکومت نے اس صنعت پر عائد 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس ختم کردیا۔

ایف بی آر نے بھی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوچکا ہے۔

پی وی ایم اے کے چیئرمین شیخ عبدالوحید کے مطابق پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی سالانہ پیداوار تقریباً 45 لاکھ ٹن ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube