Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے بحری جہاز کو نکال لیا گیا

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2021 | Last Updated: 4 weeks ago

بحری جہازقاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی برتھ نمبر5 پر لنگر انداز تھا

پورٹ قاسم کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز کو نکال لیا گیا ہے۔

ایم ایس سی کمپنی کی ملکیت ڈینیسی نامی جہازانجن فیل ہونےکےباعث چینل میں پھنس گیا تھا۔پورٹ قاسم کی ٹگ بوٹس کےذریعے بحری جہازکوچینل سےباہرنکالاگیا۔

بحری جہازقاسم انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کی برتھ نمبر5 پر لنگر انداز تھا۔ بحری جہاز سامان اتارنے کے بعد پورٹ قاسم کے چینل میں پیر اور منگل کی درمیانی شب پھنسا تھا۔ کنٹینرشپ  متحدہ عرب امارات کی پورٹ سے کراچی آیا تھا اور یہ پانامہ میں رجسٹرڈ ہے۔ بحری جہاز کراچی پورٹ سے بھارت کی پورٹ مندرہ کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔پورٹ قاسم اتھارٹی نے بحری جہاز پھنسنے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر 2 ماہ قبل بھی سامان بردار بحری جہاز پھنس گیا تھا جس کو طویل جدوجہد کے بعد ساحل سےنکالا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube