Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کے نرخ 400 روپے جبکہ فی اونس 3 ڈالر بڑھ ہوگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 343 روپے بڑھ کر 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ اپریل 2021ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے سے 1758 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 1380 روپے جبکہ 10 گرام 1183.12 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 22.44 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube