Friday, October 22, 2021  | 15 Rabiulawal, 1443

کراچی:گرین لائن بسوں کی اندرجدید ترین خصوصیات

SAMAA | - Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 20, 2021 | Last Updated: 1 month ago

بسوں ميں نہ صرف سی سی ٹی وی کيمرے نصب ہيں بلکہ موبائل فون چارج کرنے کی سہولت بھی موجود

کراچی ميں گرين لائن منصوبے کا آغاز جلد متوقع ہے۔ جدید سہولیات سے آراستہ بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔

گرین لائن منصوبے کے لیے لائی گئی بسيں جديد سہولتوں سے آراستہ ہيں۔بس میں مسافروں کے بيٹھنے کيلئے آرام دہ نشستيں موجود ہیں اورمعذور افراد کيلئے وہيل چيئرکی جگہ بھی مختص ہے۔

بسوں ميں نہ صرف سی سی ٹی وی کيمرے نصب ہيں بلکہ موبائل فون چارج کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔ بس ميں ايک وقت ميں150 افراد سفرکرسکيں گے۔18میٹر طویل آرٹیکیولیٹیڈ بسوں میں 40 نشستیں ہیں۔ بسیں یوروتھری معیار کی ہیں اور ان کو ڈیزل اور بیٹری سے چلایا جائے گا۔بسوں میں نصب خصوصی سسٹم آگ کو خود ہی بجھادے گا۔

چین سےآئی گرین بسوں میں کیا خصوصیت ہے؟

پاکستان لانے سے قبل بس کا چین میں خصوصی کریش ٹیسٹ بھی کیا گیا جس میں اس کا ڈھانچہ مسافروں کےلیے محفوظ ثابت ہوا۔

گرين بسز کی آپریٹر کمپنی کے آپریشن ہیڈ شاہ زمان نے بتايا کہ 200 ڈرائیورز کو ٹريننگ دی جائے گی، بس اسٹیشن پر کیش ٹکٹ کی سہولت ہوگی جبکہ ماہانہ کارڈ سے بھی ٹکٹ کی ادائیگی کی جاسکے گی۔ بس میں ٹریک پر ہنگامی ایگزٹ اور بس کو کھینچنے والے ٹرک بھی موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا منصوبہ 2017 کے آغاز میں شروع ہوا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔ منصوبے کو 2018 میں مکمل ہونا تھا۔ گرین لائن بس سروس کا راستہ سرجانی ٹاؤن سے شروع ہوکر ٹاور تک ختم ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube