Sunday, December 5, 2021  | 29 Rabiulakhir, 1443

پشاورکی قالین سازی کی صنعت کو گہن لگ گیا

SAMAA | - Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Sep 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ہفتے میں 30 لاکھ روپے کی تجارت 5 لاکھ پرآگئی

افغانستان کی سیاسی صورتحال کے اثرات پشاورمیں قالین تیار کرنے والی صنعت پر بھی پڑنے لگے ہیں۔

پشاور میں قالین سازی سے ہزاروں افراد کا روز گار وابستہ ہے۔افغانستان میں شاہراہوں کی بندش کے باعث قالینوں کی درآمد رک گئی ہے۔

‎ طالبان کی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور ہمسایہ ملک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ پشاور میں موجود افغان قالین مارکیٹس کی رونقیں بھی ماند پڑگئی ہیں۔1 ہفتے میں 30 لاکھ روپے کی تجارت 5 لاکھ پرآگئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس بندش سے انہیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ تاجروں کے علاوہ قالین سازی کی صنعت سے جڑے ہنرمند بھی کام رک جانے کے باعث معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔

‎ہنرمندوں کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا قیام ہی اس صنعت کی فروغ کا واحد زریعہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube