Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 month ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کردیا۔ اوگرا نے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تاہم عمران خان حکومت نے 5 روپے بڑھادیئے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 10 روپے فی لیٹر مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 10روپے فی لیٹر مہنگی ہونیکا امکان

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کی تاہم حکومت نے 5.01 روپے اضافہ کیا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی مگر حکومت نے لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا۔

 وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع آج (بدھ کی) رات 12 بجے سے ہوگا۔

حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123.30 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل 120.4 روپے، مٹی کا تیل 92.26 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 90.69 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube