Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کِیا کی نئی ایس یووی اسٹونک جلد متعارف ہوگی

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2021 | Last Updated: 1 week ago

Kia-Stonic

 لکی موٹرز کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی سب کامپیکٹ ایس یو وی کِیا اسٹونک کو اگلے ماہ کے آخر میں لانچ کرے گی لیکن کرنسی ایکسچینج ریٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کمپنی گاڑی کی قیمت بتانے سے گریز کر رہی ہے۔

کمپنی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کمپنی قیمت کی پیش گوئی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ڈالر کی قیمت اگلے ماہ کیا ہوگی اسکا کچھ علم نہیں۔ چار ماہ میں ڈالر 16روپے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں ڈالر 168.94 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی۔

 پاکستان کی آٹو انڈسٹری درآمد شدہ کاروں کے پرزوں پر بہت زیادہ انحصار کر رہی ہے، خاص طور پر کِیا جیسی نئی کمپنیاں جنہوں نے کار کے پرزوں کو زیادہ مقامی نہیں بنایا۔ لہٰذا جب ڈالر کی شرح بڑھ جاتی ہے تو ان کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔ اسکے علاوہ کچھ کاریں 70فیصد درآمد شدہ پرزوں سے بنی ہوتی ہیں، جنہیں سی ڈی کیز (مکمل طور پر ناکڈ  ڈاون یونٹس) کہا جاتا ہے۔

 آٹو سیکٹر کے ماہر عثمان انصاری کا کہنا ہے کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ ایس یو وی اسٹونک کی قیمت 28لاکھ سے 33 لاکھ روپے کی حد میں رکھی جائے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس کا مقابلہ ہونڈا سٹی، ٹویوٹا یارس، چنگن السوین اور پروٹون ساگا کے سیڈان کار سیگمنٹ سے ہو۔

عثمان انصاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں کِیا اسٹونک کا کوئی براہ راست مقابلہ نہیں ہے کیونکہ یہ سائز میں سوزوکی سوئفٹ سے تھوڑی بڑی ہے لیکن نسان جوک سب کمپیکٹ ایس یو وی سے چھوٹی ہے البتہ یہ پاکستان میں ایک منفرد سیگمنٹ کی کار ہوگی۔ یہ ممکن ہے کہ گاڑی اس کی یو ایس پی (منفرد فروخت کی تجویز) کی خصوصیت اسے فروخت کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

اسٹونک گاڑی کے ہزار سی سی، 1200 سی سی اور 1400 سی سی والے سائز میں پیٹرول انجن جبکہ 1600 سی سی کے سائز میں ڈیزل انجن کا آپشن دیا گیا ہے۔

کِیا لکی کمپنی اسٹونک کار کے علاوہ اس سال دسمبر میں پوجاؤ گاڑی 2008 کا ماڈل (پیوجیوٹ) متعارف کرواے گی۔ یہ فرانسیسی پی ایس اے گروپ کی تیار کردہ کار ہے جس میں 1200 سی سی اور 1600 سی سی سائز کے پیٹرول انجن اور 1400 سی سی اور 1600 سی سی میں ڈیزل انجن کی مختلف اقسام ہیں۔ توقعات یہ ہیں کہ دونوں پیٹرول انجن گاڑیوں کی اقسام متعارف کروائی جائیں گی۔

پوجاؤ 2008 کی گاڑی کا کمپیکٹ ایس یو وی اسٹونک گاڑی کے مقابلے میں تھوڑی بڑی ہے، لیکن کِیا اسپورٹیج گاڑی سے تھوڑی چھوٹی ہے۔

 پوجاؤ 2008 کی قیمت 36لاکھ سے 41لاکھ روپے کے درمیان ہو سکتی ہے اور کمپنی نہیں چاہتی کہ اس کی اپنی کاریں خاص طور پر قیمت کے اعتبار سے آپس میں مقابلہ کریں۔

رپورٹس کے مطابق 2000 سی سی اسپورٹیج کِیا کمپنی کی پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار ہے۔ یہ گاڑی پاکستان کی پہلی کراس اوور ای یو وی رہ چکی ہے۔ لیکن اس طبقہ نے اب اچانک گروتھ دیکھی ہے کیونکہ ہنڈائی، ایم جی موٹرز، سازگار گروپ، ریگل آٹوموبائلز اور پروٹون نے تمام کیٹیگری میں کراس اوورز کی کیٹیگری کا آغاز کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube