Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

سندھ، بلوچستان: سی این جی اسٹیشنز 4روز کیلئےبند رہیں گے

SAMAA | - Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 13, 2021 | Last Updated: 1 month ago

سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے 4روز کے لیے بند رہیں گے۔ 

سوئی سدرن گیس نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پیر کی بجائے منگل سے 4 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سی این جی اسٹیشنز ہفتے تک بند رہیں گے۔

سوئی سدرن کمپنی کے مطابق اینگرو ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کے باعث سسٹم میں گیس کی کمی آئے گی، ڈرائی ڈاکنگ کے باعث پنجاب اور کے پی میں بھی سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرائی ڈاکنگ کا پتہ ہونے کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی متبادل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان نہ بنا سکی جس کے نتیجے میں عوام کو گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube