Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بینک اسلامی نے سائبر ہیکرز کے خلاف مقدمہ جیت لیا

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
بشکریہ: بینک اسلامی

سماء ٹی وی کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کسی بینک نے پہلی بار امریکی عدالت میں سائبر اٹیک کرنے والے ہیکرز کے خلاف مقدمہ جیتا ہے۔ امریکی عدالت میں ہیکرز کو 17 سال قید کی سزا اور 3 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

 

بینک اسلامی کے صدر عامر علی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیکرز پر عائد کیے ہوئے 3 کروڑ ڈالر کے جرمانے میں ساڑھے 50 لاکھ ڈالر بینک اسلامی کو ملیں گے۔

 

واضح رہے کہ سال 2018 میں بینک اسلامی کے انٹرنیشنل پیمنٹ سسٹم پر سائبر اٹیک کرکے ہیکرز نے بینک کا حساس ڈیٹا چوری کیا تھا۔ جس کے بعد دنیا بھر میں کئی جگہوں سے بینک کے کھاتے داروں کے اکاؤنٹ سے غیر قانونی طور پر رقوم نکالی گئی تھی۔

ہیکرز نے ایسے کئی حملے کرکے دنیا کے دیگر کئی بینکوں کا بھی ڈیٹا چرایا تھا جس کے بعد نارتھ کورین ہیکرز گروپ کے سربراہ کو گرفتار کرکے امریکی عدالت میں مقدمہ شروع ہوا جس میں بینک اسلامی سال 2020 میں فریق بنا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube