Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کراچی کے تاجروں کا جمعہ کو مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آن لائن

کراچی کے تاجروں نے حکومتی نوٹيفکيشن کا انتظار کئے بغير ہی جمعہ کو تمام مارکيٹيں کھولنے کا اعلان کرديا۔ تاجر کہتے ہيں اپنے مطالبات کيلئے سندھ حکومت سے بھيک نہيں مانگيں گے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس اوپیز کے مطابق تاجروں کو ہفتے میں 5 دن رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہے جبکہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز کے طور پر مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رکھنے کی ہدایت ہے۔

کراچی کے تاجروں نے لائٹ ہاؤس پر احتجاجی کیمپ لگایا، جس میں جمعہ کو کاروبار کی اجازت دینے سے اور مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رکھنے سمیت دیگر مطالبات رکھے گئے اور حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دیا گیا تھا، جس کے بعد تاجروں نے دھرنا دے کر سڑک بلاک کردی تھی۔

اب تاجروں نے جمعہ کو تمام کاروباری مراکز کھولنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ اب اپنے مطالبات کیلئے حکومت سندھ سے بھیک نہیں مانگیں گے۔

آل کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالرؤف ابراہیم کی زیر صدارت تاجروں کے اجلاس میں صاف صاف کہہ دیا گیا کہ نوٹیفکیشن آئے نہ آئے جمعہ کو تمام مارکیٹیں کھول دیں گے۔

اجلاس میں شریک تاجر رہنماء پابندیوں سے متعلق کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں کیلئے الگ معیار رکھنے پر بھی برہم نظر آئے۔

تاجروں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محفوظ دن سے متعلق فیصلہ کرونا کیسز کے اعداد شمار دیکھ کر کریں گے۔

نوٹیفکیشن جاری ہوئے بغیر ہی تاجروں نے کاروبار کے اوقات ازخود بڑھا دیئے ہیں، منگل سے کراچی کی مارکیٹں رات 8 کے بجائے 10 بجے تک کھولی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube