Saturday, November 27, 2021  | 21 Rabiulakhir, 1443

آکٹوپس ڈیجیٹل کے حصص عوامی پیشکش کیلئے تیار

SAMAA | - Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

Octopus-Digital-

ٹیکنالوجی کمپنی آکٹوپس ڈیجیٹل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہونے کے لیے تیار ہے۔

 آکٹوپس ڈیجیٹل، ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) میں کم از کم 29 روپے فی شیئر کی قیمت پر 2 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کی پیشکش کرتے ہوئے کم از کم 79.3 کروڑ روپے جمع کرے گی۔

یہ ایوانسن لمیٹڈ کی مکمل ملکیتی ماتحت کمپنی ہے، کمپنی 29 مختلف دانشورانہ املاک کو مختلف زمروں کے تحت تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں سے کمپنی دو اہم پیشکشیں ٹاپ ویئر اور اومنی کنیکٹ فراہم کرے گی۔

 کمپنی کی قیمت کا تعین 9 اور 10 ستمبر کو کیا جائے گا اور ڈچ نیلامی کے طریقہ کار کے ذریعے بولی لگانے والے اداروں اور اعلیٰ مالیت کے افراد کے ساتھ قیمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عام لوگ 16 اور 17 ستمبر کو کمپنی کے حصص خرید سکیں گے۔

ڈچ نیلامی کے طریقہ کار میں بولی کے عمل میں بلند ترین قیمت سے نچلی قیمت پر آیا جاتا ہے اور وہ قیمت جہاں حصص کی کل تعداد مکمل طور پر فروخت ہو جاتی ہے اسٹرائیک پرائس بن جاتی ہے۔

 مثال کے طور پر اگر ایک کروڑ شیئرز کی بولی 40 روپے ہے، مزید ایک کروڑ شیئرز کی بولی 35 روپے اور بقیہ 74 لاکھ شیئرز کی بولی 30 روپے ہیں، تو حصص کی قیمت 30 روپے متعین ہوگی۔ سب سے اوپر بولی لگانے والے بھی 30 روپے میں شیئرز وصول کریں گے اور اسی قیمت پر اسٹاک عام لوگوں کو بھی پیش کیا جائے گا۔

کامیاب بولی دہندگان کو عارضی طور پر حصص کے حجم کا صرف 75 فیصد دیا جائے گا، جو کہ 2 کروڑ 74 لاکھ شیئرز ہیں، اور بقیہ شیئرز خوردہ سرمایہ کاروں کو حصص کی قیمت متعین ہونے کے بعد دیے جائیں گے۔

آکٹوپس ڈیجیٹل ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) میں 29 روپے کی بنیادی قیمت پر کم از کم 79.3 کروڑ روپے جمع کرنا چاہتی ہے۔ تاہم حصص کی قیمت متعین کرنے کے عمل کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے ظاہر کردہ دلچسپی کی بنیاد پر متعین کی ہوئی قیمت 40 فیصد (40.6 روپے فی شیئر) تک بڑھ سکتی ہے، اس طرح کمپنی کو 1.1 ارب روپے حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اے کے ڈی سیکیورٹیز، ٹاپ لائن سیکیورٹیز اور سینئر ریسرچ اینالسٹ عدنان سمیع شیخ کے مطابق، اس اسٹاک کو 40.6 روپے کی زیادہ سے زیادہ قیمت پر خریدا جا سکتا ہے۔

عام سرمایہ کار 16 اور 17 ستمبر کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، میزان بینک لمیٹڈ، فیصل بینک لمیٹڈ، سونیری بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور حبیب میٹرو پولیٹن بینک کے ذریعے حصص خریدنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

سرمایہ کار الیکٹرانک اور براہ راست دفتر آکر درخواست جمع کروا کر اسٹاک بھی خرید سکتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں پی ایس ایکس کے ای-آئی پی او سسٹم اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے سینٹرلائزڈ ای-آئی پی او سسٹم کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube