Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔ گزشتہ روز اوگرا نے 5 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیڑھ روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات 5روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی تجویز

اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر تک سستا کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روپے اور مٹی کا تیل 3 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

پیٹرول کی پرانی قیمت 119 روپے 80 پیسے تھے جو کم ہوکر 118.30 روپے ہوگئی، ہائی اسپیڈل ڈیزل بھی 116.53 روپے سے کم ہوکر 115.03 روپے ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube