Tuesday, December 7, 2021  | 2 Jamadilawal, 1443

ایئرلنک کمیونیکیشن کے حصص ابتدائی عوامی پیشکش کیلئے تیار

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2021 | Last Updated: 3 months ago

air-link-communications

پاکستان میں موبائل فون ڈسٹری بیوٹر ایئرلنک کمیونیکیشن لمیٹڈ پاکستان کے نجی شعبے کی اب تک کی سب سے بڑی ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں ملک میں ٹی سی ایل، آئی ٹیل اور ٹیکنو موبائل فونز کی تیاری کا آغاز کیا۔

کمپنی 9کروڑ شیئرز 65روپے فی شیئر کی بنیادی قیمت پر فروخت کرے گی، جس کی مجموعی قیمت 5.85ارب روپے ہوگی۔

 کمپنی کی قیمت کا تعین 30 اور 31 اگست کو کیا جائے گا اور ڈچ نیلامی کے طریقہ کار کے ذریعے بولی لگانے والے اداروں اور اعلیٰ مالیت کے افراد کے ساتھ قیمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عام لوگ 6 اور 7 ستمبر کو کمپنی کے حصص خرید سکیں گے۔ جے ایس گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ اس آئی پی او کے مشیر اور بیمہ کار ہیں۔

  ابتدائی عوامی پیشکش سے ایئر لنک کی کیا توقعات ہیں؟

 ایئر لنک 65روپے کی بنیادی قیمت پر آئی پی او میں کم از کم 5.85ارب روپے جمع کرے گی لیکن بیمہ کار  کے ذریعے قیمت تعین کرنے کے عمل کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی بنیاد پر ایک شیئر کی قیمت 40 فیصد زیادہ یعنی 91روپے تک بڑھ سکتی ہے، جس سے کمپنی 8.2ارب روپے جمع کرسکتی ہے۔

  الفلاح سی ایل ایس اے ریسرچ اور بی ایم اے کیپیٹل ریسرچ کے مطابق کمپنی کے اسٹاک کو اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت 91روپے میں خریدا جا سکتا ہے جبکہ اے کے ڈی ریسرچ نے سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ وہ 80روپے سے زیادہ کا شیئر نہ خریدیں۔

   ایئر لنک کمیونیکیشن کیا کاروبار کرتی ہے؟

ایئر لنک نے پاکستان میں ٹی سی ایل، آئی ٹیل اور ٹیکنو موبائل فونز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ لاہور میں واقع پلانٹ میں کمپنی 4کروڑ 80لاکھ موبائل فون بنانے کی سالانہ صلاحیت رکھتی ہے۔

 یہ کمپنی پاکستان میں موبائل فون کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوٹرز میں سے ایک ہے جس کا نیٹ ورک ملک بھر میں ایک ہزار سے زائد تھوک فروشوں اور 4ہزار ریٹیلرز سے منسلک ہے۔

 ایئر لنک نے اسمارٹ فونز کی تقسیم 2012 میں شروع کی اور یہ کمپنی فی الحال سام سنگ، ہواوے، ژیومی اور ایپل کی تقسیم کاری کر رہی ہے۔ ایئر لنک کی آمدنی 2012 میں 14کروڑ روپے سے بڑھ کر جون 2021 کے آخر تک 47.3ارب روپے ہوگئی۔

 ایئر لنک نے اب پاکستان میں اسمارٹ فونز بنانا شروع کر دیے ہیں۔ کراچی میں ڈولمین مال، لکی ون اور لاہور میں ایمپوریم اور سنہوا سمیت 14 ریٹیل اسٹورز کھول چکی ہے۔

 ایئرلنک کمیونیکیشن کے شیئرز خریدنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

 عام سرمایہ کار 6 اور 7 ستمبر کو یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، جے ایس بینک، بینک الفلاح، دبئی اسلامک بینک، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، فیصل بینک، بینک الحبیب، میزان بینک، سونیری بینک، حبیب میٹرو پولیٹن بینک اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ذریعے حصص خریدنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

  سرمایہ کار الیکٹرانک اور فزیکل ایپلی کیشنز جمع کروا کر اسٹاک بھی خرید سکتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں پی ایس ایکس کے ای آئی پی او سسٹم اور سینٹرلائزڈ ای آئی پی او سسٹم آف سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube