Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

ڈالرکے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

SAMAA | and - Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

IMF

فوٹو: اے ایف پی

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب 75 کروڑ ڈالر کا قرض موصول ہوگیا، قرض کی رقم کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو یہ فنڈز غیر مشروط طور پر فراہم کیے گئے ہیں، اس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور کرونا وبا سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف نے رکن ممالک کو مجموعی طور پر 650 ارب ڈالر منتقل کیے ہیں۔

فنڈز کی فراہمی کے بعد پاکستان کے ڈالر کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، ڈالر کے ذخائر پہلہی بار 20ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

اسکے علاوہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے 7 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں اور ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 27 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube