Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

روس کو سفید چونسا کی برآمدات شروع

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Mangoes

فوٹو: اے ایف پی

ملٹی نیشنل ایکسپورٹ کے زمینی راستے کا آپشن کھلنے کے بعد سے پاکستان نے روس کو آم برآمد کرنا شروع کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تبادلہ ہونے والی اشیاء کا دورانیہ محض سات دن رہ گیا ہے۔

پاکستان کسٹم کے اعلامیے کے مطابق سفید چونسا (آم کی ایک مشہور نسل) کی پہلی کھیپ پاکستان سے پہلے ہی روس کے لیے روانہ کی جا چکی ہے۔ سامان کے برآمد کنندہ اشفاق اینڈ کمپنی ہے جو اوکاڑہ اور ساہیوال سے خریدتا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ یہ پاکستانی تازہ پھلوں اور دیسی اشیاء کو روس میں متعارف کرانے کی پہلی کوششوں میں سے ایک ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ اس سے پاکستانی تاجروں کو نہ صرف روس بلکہ یورپ میں بھی مختصر زمینی راستہ استعمال کرکے مارکیٹوں پر اپنا اثرورسوخ رکھنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان کسٹمز ایف بی آر کا ایک حصہ ہے۔

ایف بی آر کے مطابق روس جانے والی کھیپ پاکستان سے تفتان میرجاوہ (ایران) سرحد پر روانہ ہوگئی ہے اور تہران-آستارا (آزربائیجان)-آستراخان (روس) کے راستے ماسکو پہنچے گی۔ تفتان سے ماسکو کے راستے آستارا کی سڑک کا فاصلہ 600.4  کلومیٹر ہے اور یہ تقریبا سات دنوں میں طے ہو جائے گا۔

ایف بی آر نے کہا کہ فاصلے میں کمی سے روسی فیڈریشن اور یورپی یونین کو کینو اور دیگر مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube