Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار،مٹی کاتیل مہنگا

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ مٹی کے تیل پر 81 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ کے نرخ بھی 116 روپے 53 پیسے، لائٹ ڈیزل 85 روپے 77 پیسے، مٹی کا تیل کی نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اگست کی سطح پر ہی برقرار رکھا جائے۔

اس سے قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈھائی روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔

حکومت کو ارسال کردہ اوگرا سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 50پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 50پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube