Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

نیب کی تاریخ کاسب سےبڑافراڈ:سیف الرحمان کےوارنٹ گرفتاری جاری

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

نیب نے بی فاریوکیس میں ملوث ملزم سیف الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ ملزم نےعدالت سے 11 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کروالی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملزم سیف الرحمن کے کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر نے عدالت سے استدعا کی کہ سیف الرحمن کی درخواست ضمانت خارج کردی جائے۔

 سردار مظفر نے عدالت کو بتایا کہ یہ نیب کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ ہےجس میں 11 ارب روپے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے اکٹھےکئے گئےجس کے بعد  ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی کو جرمانہ عائد ہوا۔ نیب کے تفتیشی افسر جمیل الرحمن بھی اصل  ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

سردار مظفر نے مزید کہا کہ نہ ہی ان کا کوئی فزیکل بزنس ہے نہ ہی اسٹیٹ بینک ریگولیشن کے تحت لائسنس ہے۔ اس وقت تک لوگوں کے اربوں روپے ہڑپ کرچکے ہیں اور 40 پراپرٹیز اپنے اور بچوں کے نام پر خریدی گئی ہیں۔

سیف الرحمن خان اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء حتمی دلائل دینگے۔

سیف الرحمن کی گرفتاری ہوگی یا نہیں اس کا فیصلہ آئندہ سماعت میں کیا جائے گا جبکہ آئندہ سماعت پر ایس ای سی پی کی جانب سے جرمانے کا آرڈر بھی طلب کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube