Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

پاکستان 2022 تک موبائل فون برآمد کرے گا،رزاق داود

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

 عبدالرزاق داؤد نے بتایا ہے کہ پاکستان 2022 تک موبائل فون برآمد کرے گا جس کیلیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ مالی سال جون میں 2.7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی جو کہ اب تک کسی مہینے میں ہونے والی سب سے زیادہ برآمدات ہے۔ اسی طرح جولائی میں2.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں جو کہ جولائی کے مہینے میں کی جانے والی برآمدات کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

رزاق داؤد کے مطابق پاکستان نے موبائل فونز کی تیاری شروع کردی ہے اور 2022 تک پاکستان موبائل فونز برآمد کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا حکومتِ پاکستان نے برآمدات بڑھانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور برآمدات کو  31.2 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد پر لے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں برآمدات میں سب سے زیادہ نمو دیکھی گئی، آئی ٹی کی سالانہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔حکومت سامان کی برآمدات کو 30.2 ارب ڈالر اور خدمات کی برآمدات کو 7.5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلیے پُر امید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 5 برس میں پاکستان کو مکمل طور پر ٹیکسٹائل کی برآمدات پر انحصار کرنے کی بجائے دوسری صنعتوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube