Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تین اگست کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال

لاہور اور لندن میں قائم کمپنی الٹر نے اتوار کو  پاکستان کا پہلا میم این ایف ٹی ‘مدثر کے ساتھ دوست ختم ہوئی’ 20 ایتھریم یا 53 ہزار 171 ڈالر میں نیلام کردیا۔ جو تقریبا پاکستانی 86 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جولائی میں مہنگائی 1.3 فيصد بڑھی ہے۔سالانہ شرح مہنگائی 8.4 فیصد پانچ فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) حکام کے مطابق آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح سے صرف 26 فٹ کم رہ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 14 ہزار جبکہ اخراج 2 لاکھ 34 ہزار کیوسک ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ڈالر کی قیمت ایک روپے 60 پیسے اضافے کے بعد دس ماہ کی بلند ترین سطح 164.20 روپے ہوگئی۔ اس سے پہلے اکتوبر 2020 میں ڈالر کی قیمت 164.23 روپے تھی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ عالمی مارکیٹ میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 600 روپے سستا اور فی اونس 4 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube