Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

مالی سال کے پہلے ماہ مہنگائی میں 1.3 فیصد اضافہ

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جولائی میں مہنگائی 1.3 فيصد بڑھی ہے۔سالانہ شرح مہنگائی 8.4 فیصد پانچ فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر کی قیمت میں 82 فیصد، پیاز 35 فیصد، چینی اور آلو کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 21.72 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16.43 اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گندم، دودھ، مکھن اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  پچھلے ایک سال میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 11.56 فیصد، ٹرانسپوٹ 10.5 فیصد اور صحت کی سہولیات کی قیمتوں میں 8.61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ٹماٹڑ کی قیمت 22 فیصد، دال مونگ 21 فیصد اور آلو کی قیمت 16 فیصد کم ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ پھل، چکن اور سبزیوں کے نرخوں میں بھِ کمی آئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube