Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

پاکستان کاپہلا این ایف ٹی میم 86لاکھ میں نیلام

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 2 months ago

لاہور اور لندن میں قائم کمپنی الٹر نے اتوار کو  پاکستان کا پہلا میم این ایف ٹی ‘مدثر کے ساتھ دوست ختم ہوئی’ 20 ایتھریم یا 53 ہزار 171 ڈالر میں نیلام کردیا۔ جو تقریبا پاکستانی 86 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

اس میم کو محمد آصف علی رانا نے پوسٹ کیا تھا جس میں انھوں نے اپنے دوست کے ساتھ ایک تصویر میں ہاتھ ملاتے ہوئے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی اس میں بولڈ اور رنگین لفظوں میں لکھا تھا کہ “مدثر کے ساتھ دوستی ختم ہوئی، اب سلمان میرا بہترین دوست ہے”۔ جو پاکستان کی ایک مشہور اور 2015 میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میم ہے۔

رانا گوجرانوالہ میں مقیم 14 گریڈ کے سرکاری ملازم ہیں۔ رانا نے سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس میم کی نیلامی سے وصول ہونے والی رقم غیر متوقع تھی۔ میم کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو اپنے دوستوں مدثر اور سلمان کے ساتھ بانٹیں گے اور اسے گھر بنانے کیلیے استعمال کریں گے۔

الٹر کے شریک بانی زین نقوی نے کچھ روز پہلے سماء ڈیجیٹل کو بتایا تھا کہ اس میم کی نیلامی دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فاؤنڈیشن پر کی جارہی ہے ۔ بولی کی کم از کم قیمت 1 ایتھیریم کا ٹوکن یا 2 ہزار 320 ڈالر ہے۔
زین نقوی نے کہا تھا کہ بین الاقوامی مشہور شخصیات سے لے کر بڑے میڈیا ہاؤسز تک نے اس میم کو استعمال کیا لیکن تخلیق کار رانا کو کسی نے اس کی رقم ادا نہی کی۔ انہوں نے مزید کہا  تھا کہ نیلامی کا سب سے بڑا حصہ یا اکثریت رقم تخلیق کار علی رانا کو جائے گیا اور الٹر کمپنی رقم کا ایک حصہ رکھے گی جبکہ باقی رقم سے فاؤنڈیشن کی فیس ادا کی جائے گی۔

آلٹر کے شریک بانی زین نقوی نے مزید کہا کہ یہ تخلیق کاروں کے لیے زندگی بدلنے والا لمحہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube