Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 2, 2021 | Last Updated: 3 months ago

دو اگست کو معیشت سے جڑی اہم خبروں کا احوال

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کردیا گیا۔ قیمت میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی صنعت کیلئے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین فیاض الیاس کا کہنا ہے کہ اگر ریلیف پیکیج میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے تو تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری ایک ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 2 ہزار ارب روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے بار بار کے حکومتی لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باعث تاجر تو پریشان ہیں ہی کمرشل پراپرٹی مالکان بھی اس بری صورتحال کی لپیٹ میں آگئے۔

ہفتہ 31جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 162.60 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

ہونڈا اٹلس نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار ’’سٹی‘‘ کے چھٹے جنریشن کا نیا ماڈل پاکستان میں لانے کے ساتھ اس کے 5 ویرینٹس کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا۔ کمپنی نے سٹی کار میں پہلی بار حفاظتی ایئربیگس کا بھی اضافہ کردیا ہے۔

جعلساز مختلف طریقوں سے آپ سے آپکی ذاتی معلومات جیسے کہ اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹ نمبر  لے کر آپ سے فراڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube