Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھا دی گئی

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Petrol

فائل فوٹو

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے اور 71 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نئے اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 119 روپے 80 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا۔

نئی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہیں، جو کہ بالترتیب 116 روپے اور 53 پیسے اور 84 روپے اور 67 پیسے ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 87 روپے اور 49 پیسے ہوگئی ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل کے مطابق 26 جولائی کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پیٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے، دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لیٹر لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube