Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

چین نے پاکستانی چاول کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2021 | Last Updated: 2 months ago
rice-sacks

فائل فوٹو

وزارتِ تجارت نے چین کو چاول برآمد کرنے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستانی چاول کی برآمدات پر پابندی نہیں لگائی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے دیئے گئے بیان کے مطابق کرونا وائرس کے پیشِ نظر چینی حکومت درآمدی اشیاء کے معائنے کے لیے سخت حفاظتی اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول پر عمل کرتی ہے اور اسی وجہ سے چینی بندرگاہ پر پاکستانی سامان کو روکا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی حکومت نے سامان کو پروٹوکول کے مطابق ہونے پر ریلیز کر دیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا تھا کہ پاکستان کے چاول اور مچھلی کی بوریوں کی تہہ میں کرونا وائرس کے شواہد ملنے پر چین نے پاکستانی برآمد بند کردی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مچھلی کی 6 کمپنیوں کی پیکنگ میں بھی وائرس پایا گیا جس کے بعد اُن کمپنیوں سے درآمدات پر پابندی لگا دی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
chawal par pabndi nai lagi
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube