Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سونے کی قیمت میں کمی

SAMAA | - Posted: Jul 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Gold-web (1)

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 650 روپے سستا ہوگیا۔

آل سندھ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 650 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 536 روپے سستا ہوکر 94 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 1808 ڈالر ہوگئی۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر گئی تھی جبکہ رواں سال اپریل میں فی تولہ سونے کے نرخ ایک لاکھ 2 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ آگئے تھے جوکہ تقریبا 10 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube