Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

سونا سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 24, 2021 | Last Updated: 2 months ago

PAKISTAN, GOLD RATE

پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 100 روپے اور فی اونس 21 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 100 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 94 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا فی اونس 21 ڈالر کمی سے 1802 ڈالر پر آگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی بلند ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اپریل 2020ء میں سونے کے نرخ تقریباً 10 ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 2 ہزار روپے فی تولہ تک گرگئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1460 روپے جبکہ 10 گرام 1251.71 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 25.23 ڈالر ہیں۔

پاکستان میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube