Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

سال 2020-21 میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمد میں 23فیصد اضافہ

SAMAA | - Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 23, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Textile factory Faisalabad

فوٹو: آن لائن

پاکستانی ٹیکسٹائل کی برآمد میں سال 2020-21 کے دوران 23فیصد اضافہ ہوا جبکہ خام کپاس کی برآمد میں 95 فیصد کمی آئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 12ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔ نیٹ ویئر 36.57 فیصد اور بیڈ ویئر کی برآمد 29فیصد بڑھ گئی جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی ایکسپورٹ 19 فیصد بڑھ گئی۔

آرٹ، سلک اور سنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمد میں 17.68 فیصد اضافہ ہوا اور سوتی دھاگے کے علاوہ یارن کی برآمد میں بھی 30فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کاٹن کے کپڑوں کی برآمد گزشتہ سال 5فیصد بڑھی جبکہ ٹیکسٹائل کے دیگر سامان کی برآمد میں 38فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

جولائی تا جون 15ارب 40کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ٹیکس مصنوعات برآمد ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube