Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

عیدالضحی کےدوران قصائیوں کی ہزاروں کی آمدنی

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بائیس جولائی کی اہم معاشی خبروں کا احوال:۔

عید قربان قصائیوں کے لئے روزگار کے حوالے سے سال کا سب سے بڑا سیزن ہوتا ہے جس میں وہ گھنٹوں میں ہزاروں روپے کمالیتے ہیں جب کہ پیشہ ور قصائیوں کے ساتھ ساتھ تھوڑا بہت تجربہ رکھنے والے عام افراد بھی دیہاڑی لگانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

بٹ کوائن کی قدر 6 ماہ کی کم ترین سطح پرریکارڈ کی گئی، منگل کوایک بٹ کوائن کی مالیت 30 ہزار ڈالر ہوگئی۔

موجودہ صورت حال اور نرخوں میں نمایاں کمی کے باعث کھالیں جمع کرنے میں لوگوں کی دلچسپی کم ہونے لگی ہے۔ دینی مدارس اور فلاحی ادارے بھی کھالیں جمع کرنے میں کم دلچسپ نطر آرہے ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔ بلوچستان میں نجی آئل کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہونے کے سبب متعدد پمپس بند ہوگئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube