Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

ملک میں آئی ٹی کی برآمدات نے2 ارب ڈالرزکا ہدف عبورکرلیا

SAMAA | - Posted: Jul 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وزارت آئی ٹی نے برآمدات کا 30 جون تک 2 ارب ڈالرز کے ہدف کو عبور کرلیا ہے۔

وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بتایا ہے کہ ملک میں آئی ٹی برآمدات 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں اس عرصے کے دوران برآمدات 1 ارب 44 کروڑ ڈالرز رہی تھیں۔ آئی ٹی برآمدات میں 47 اعشاریہ چار تین فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ سال 2023 تک آئی ٹی برآمدات کا 5 ارب ڈالرز کا ہدف پورا کرلیں گے۔ آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافے پرسافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی کمپنیاں مباد کباد کی مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آئی ٹی سیکٹر بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube