Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرول کی قلت

SAMAA | - Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 20, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیٹرول کی قلت برقرار ہے۔

بلوچستان میں نجی آئل کمپنیوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہونے کے سبب متعدد پمپس بند ہوگئے ہیں۔

آل بلوچستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر سید قیام الدین آغا کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے نجی کمپنیوں کی جانب سے بلوچستان کے پٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن  نے بتایا ہے کہ کراچی سے پی ایس او کے پیٹرول کی بڑی مقدار روانہ کردی گئی ہے اورتیل پہنچتے ہی کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت ختم ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عید پر شہریوں کوپیٹرول کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔

 پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورجہاں پیٹرول دستیاب تھا وہیں پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی طویل  قطاریں دکھائی دیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube