Sunday, October 17, 2021  | 10 Rabiulawal, 1443

ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 5ہزار روپے تک اضافہ

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اٹلس ہونڈا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 5 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

ہونڈا کمپنی کے مطابق صارفین کو اب سی بی 150 ایف۔ ایس ای 2 لاکھ 64 ہزار 500 روپے میں ملے گی، سی بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف بھی 5 ہزار روپے اضافے سے بالترتیب 2 لاکھ 5 ہزار 500 اور 2 لاکھ 60 ہزار 500 روپے میں ملیں گی۔

اٹلس ہونڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی سی ڈی 70 اب 2 ہزار 400 روپے اضافے سے 86 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔

ہونڈا کی سی ڈی 70 ڈریم، پرائیڈر، سی جی 125 اور سی جی 125 ایس کے نرخ 3 ہزار روپے اضافے سے بالترتیب 93 ہزار 500، ایک لاکھ 20 ہزار 500، ایک لاکھ 42 ہزار 500 اور ایک لاکھ 70 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہیں، جن کا اطلاق 21 جولائی سے ہوگا۔

اس معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر کمپنیوں کو نرخ بڑھانے پڑے۔

حال ہی میں یاماہا اور دیگر چینی موٹر سائیکل کمپنیوں نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

موٹر سائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن صابر شیخ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باعث موٹر سائیکلوں کی طلب میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

بیس سالہ تاریخ میں پہلی بار موٹر سائیکل ساز اداروں کو گاڑیوں کی بروقت فراہمی میں مشلات کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube