ڈالر مزید مہنگا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 6 days ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہوگیا۔ پاؤنڈ، یو اے ای درہم مہنگے، یورو اور سعودی ریال سستے ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مزید 83 پیسے گر گئی، جس کے بعد نرخ 161 روپے کی سطح پر پہنچ گئے، دو روز میں امریکی ڈالر ایک روپے 74 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ آج (پیر کو) ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔ پاکستان میں مارچ 2020ء میں ڈالر کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 169 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube