پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کا امکان

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2021 | Last Updated: 4 days ago

پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

حکام اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جی 20 ممالک کی جانب سے کورونا وبا کے باعث پاکستان کو مزید ایک ارب 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالرکا ریلیف ملنے کا امکان ہےجس کے تحت یہ قرضے موخر ہوجائیں گے۔

قرضوں کی ادائیگی پر ممکنہ ریلیف جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران ملے گا، جس کے بعد پاکستان کے موخر ہونے والے قرض کا حجم 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوجائے گا۔

واضح رہے پاکستان کو مئی سے دسمبر 2020 میں پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا ریلیف ملا تھا اور جنوری سے جون 2021 تک مزید 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کے قرضے موخر ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube