Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پیٹرول کی نئی قیمت 118 روپے9 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت 5.40 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دے دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے فی لیٹر کے بعد نئی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر، کیروسین کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 87 روپے 14پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.27 روپے فی لیٹر اضافے کی بھی منظوری کے بعد نئی قیمت 84 روپے67 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11.40 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز گزشتہ روز 14 جولائی بدھ کو حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم نے اوگرا سفارشات کے بر عکس عوامی مفاد میں پیٹرول کی قیمت میں محض 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا تجویز کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے کیے جانے والے اس فیصلے کے نتیجے میں پڑنے والا بوجھ حکومت خود برادشت کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سال پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ موجود پیٹرول کی قیمت پی ٹی آئی دور حکومت کی بلند ترین قیمت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube